لاہور جلسہ میں بلاول بھٹو زر داری بھی شرکت کرینگے،قمر مان کائرہ

کرمانوالا: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ لاہور جلسہ میں بلاول بھٹو زر داری بھی شرکت کرینگے،پی ڈی ایم کا مینار پاکستان کی تاریخ کا بڑاجلسہ ہوگا،اگر حکومت نے بزدلانہ حرکتیں کرنے کی کوشش کی تو پھر جیالے ملتان کی تاریخ دوہرائیں گے،جلسہ بھی ھوگا کرسیاں بھی لگیں گی ڈھول بھی بجے گا اور دمادم مست قلندر بھی ھوگاوہ سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری وضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ چوہدری سجاد الحسن سے لاہورجلسہ میں شرکت اور تیاریوں کے سلسلے میں گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے کارکنان جلسہ میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں اس جلسہ میں چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بھی شرکت کریں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لاہور کا جلسہ نااہل، سلیکٹڈ اور عوام دشمن حکمرانوں کے لیے موت ثابت ہو گا انھوں نے کہا کہ حکومت آ کسیجن پر چل رہی ہے اور اب آکسیجن بھی ختم ہو نے والی ہے انھوں نے کہا کہ حکومتی بیانات سے لگ رہا کہ پی ڈی ایم جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت اور پزیرائی سے حکومت کے پاؤں اکھڑ رھے ہیں اور اسلام آباد مارچ سے حکومت اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ھے اور ا ب عوام حکومت کا بھرکس نکالیگی۔انھوں نے کہا کہ عمران نیازی غریب سے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے عمران نیازی نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیا،نوکریاں دینے کاوعدہ کرکے لاکھوں افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا،مکان دینے کا وعدہ کیا مگردینے کی بجائے ان کو چھتوں سے محروم کیاجبکہ عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا۔ مہنگائی کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچادیا تاہم اب عوام ان کو آسمان تک پہنچا ئیں گے۔اس سوال پر کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ لاھور کے جلسے میں عوام کی شرکت کو نہیں روکیں گے بلکہ ان لوگوں کے خلاف مقدمات درج کریں گے جو لاؤڈ سپیکرز، کرسیاں اور جلسے کیلئے سہولیات فراہم کریں گے اس پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس کا مقصد ان لاکھوں افرادپرمقدمات درج کیے جائیں گے جواس جلسہ میں شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی ان گیڈربھبھکیوں سے کچھ نہیں ھوگامگر جلسہ بھی ھوگا کرسیاں بھی لگیں گی ڈھول بھی بجے گا اور دمادم مست قلندر بھی ھوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں