نئی نجی ائیرلائن نے یونیفارم تیاری کی ذمہ داری نومی انصاری کو دے دی

نئی پاکستانی نجی ائیرلائن ائیر سیال نے اپنی عملے کے یونیفارم ڈیزائن کرنے کی ذمہ داری ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کو سونپ دی ہے۔
ائیر سیال کو سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے شروع کیا جا رہا ہے اور یہ رواں ماہ 9 دسمبر سے اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گی۔
ائیر سیال کے آفیشل ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا کہ ان کے کریو کے یونیفارم کے ڈیزائنر نومی انصاری ہیں۔
ائیر سیال نے نومی انصاری کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے سب سے بڑے ڈیزائنر نومی انصاری نے ان کے عملے کے لیے یونیفارم ڈیزائن کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایئر لائن کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں