پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، قاسم سوری

چکوال:ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجودمیں آیا ہے اور پاکستانی عوام کے دل قبلہ اول کیساتھ دھڑکتے ہیں۔وہ معروف مذہبی شخصیت سید مقصود ہمدانی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان میں خانقاہی نظام مضبوط بنیادوں پر موجود ہے، ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے تمام صوبوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ ملک اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ایک بڑے منصوبے پر عمل کررہی ہیں۔ اس موقع پر سید مقصود ہمدانی نے ڈپٹی سپیکر کو سگھر شریف آنے کی دعوت دی جو ڈپٹی سپیکر نے قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں