جہاں سے منشیات ملے گی، وہاں کے ایس ایچ او کیخلاف بھی مقدمہ ہوگا،اعجاز شاہ

اسلام آباد :وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں رہتی، نسبتاً نرم وزارت کی درخواست کی تھی جو وزیراعظم نے قبول کرکے احسان کیا۔کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اعجاز شاہ نے کہاکہ وہ آئندہ پیرکو وزارت کا چارج سنبھالیں گے اورکام کا آغاز اپنے ضلع ننکانہ سے کریں گے۔اعجاز شاہ نے کہاکہ وہ پہلے بھی نارکوٹکس کی وزارت میں کام کر چکے ہیں،وزیر اعظم سے پولیس کے خلاف کارروائی کی منظوری لے لی ہے،جہاں سے منشیات ملے گی، وہاں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے خلاف بھی پرچہ درج ہوگا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ نشہ کرنے والے تو مریض ہوتے ہیں اصل مجرم تومنشیات فروش ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد یومیہ 89 تک جاچکی ہے،میں بھی پچھلے مہینے ویکسین لگواکر ٹرائل میں شامل ہوا، ابھی مثبت اثرات ہیں،صحت ٹھیک نہ رہنے کی وجہ سے چھوٹی وزارت کی درخواست کی تھی جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں