اقرار الحسن پر حملہ، ملزمان گرفتار
لاہور: پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اینکر پرسن اقرار الحسن پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس لاہور نے اقرار الحسن پر حملہ کرنے والے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔ایس پی کینٹ سعد عزیز کے مطابق سی سی پی او لاہور نے اقرار الحسن پر حملے کا نوٹس لیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ بعد ازاں اینکر پرسن پر حملے میں ملوث تین مزید ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد سات ہوگئی۔
Load/Hide Comments


