ننکانہ صاحب، بیوی نے اپنے آشنا سے مل کر خاوندکو اغوا کروادیا
ننکانہ صاحب : سانگلہ ہل تھانہ صدر کے علاقہ کوٹلہ کلاں سے بیوی نے اپنے آشنا سے مل کر خاوندکو اغوا کروادیا مغوی نے 2شادیا ں کروا رکھی تھیں تھانہ صدر پولیس نے مغوی کی2 بیویوں سمیت 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ملزم فرار مغوی بازیاب نہ ہونے پر ورثاء کا پولیس کیخلاف احتجاج ڈی پی او ننکانہ،آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مغوی کی بازیابی کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر سانگلہ ہل کے علاقہ کوٹلہ چک 43سے 4افراد نے 40سالہ شخص کو گن پوائنٹ کر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا مغوی محمد افضل نے عابدہ اور شمشاد بیگم نامی خواتین سے 2شادیاں کروا رکھی تھی کہ پہلی بیوی عابدہ کو اپنے خاوند کی دوسری شادی کا رنج تھااور اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا کہ گزشتہ روز عابدہ نے اپنے آشنا یاسر،علی اور دوسری بیوی شمشاد بیگم سمیت 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا مغوی بازیا ب نہ ہونے پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ،آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مغوی کی فورن بازیابی کا مطالبہ کیاہے۔


