سوپور میں دستی بم کے حملے میں دو افراد زخمی
سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم افراد نے ضلع بارہمولہ میں بھارتی پولیس کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حملہ ضلع کے علاقے سوپور میں کیاگیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سوپور قصبے میں بس اسٹینڈ کے قریب پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیاگیا جس سے دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت بلال احمد اور شاکر احمد ملک کے طورپرہوئی ہے اور دونوں سوپور کے رہائشی ہیں۔
Load/Hide Comments


