عمران خان کی عوام کو ‘ہسٹری آف دی پٹھانز’ کتاب پڑھنے کی تجویز
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نوجوانون کو بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ‘ہسٹری آف دی پٹھانز’ پڑھنے کی تجویز دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ مہینوں سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے باقاعدہ طور پر مہینے ایک کتاب پڑھنے کی تجویر دی جارہی ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہیں کہ نوجوانوں کو کتابیں پڑھنی چاہئیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ‘ اس مہینے میں، بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ‘ہسٹری آف دی پٹھانز’ پڑھنے کی تجویز دے رہا ہوں ‘۔وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ اس کا والیم 7 جو میں پڑھ رہا ہوں، وہ مجھ جیسے پٹھان قبیلوں سے متعلق ہے جو پچھلے ایک ہزار سالوں میں افغانستان سے بھارت آئے اور بھارت کے مختلف حصوں میں آباد ہوگئے’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ کتاب برصغیر کی تاریخ تشکیل دینے میں پٹھانوں کے کردار سے متعلق ہے


