عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ‘کپتان’میں جمائمہ کا کردار کون ادا کر رہی ہیں؟

عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ’کپتان‘ میں اُن کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی ہے۔

سعیدہ امتیاز نے جمائمہ کے کردار میں اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا’۔

ان کی تصاویر کو دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے فلم ‘کپتان’ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔فلم ‘کپتان’ میں مرکزی کردار اداکار و ماڈل عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نویداکبر اور عثمان عالم نے ادا کیے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جمائمہ نے 1995 میں شادی کی تھی جس کے بعد جمائمہ نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں