کیا آپ آصف زرداری سے رابطے میں ہیں؟ ناصر شاہ کا شاہ محمود سے سوال

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے استفسار کیا ہے کہ کیا آپ سابق صدر آصف زرداری سے رابطے میں ہیں؟،وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ شاہ محمود صاحب کہتے ہیں آصف زرداری نے استعفی دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میں شاہ محمود قریشی سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطے میں ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ قریشی صاحب کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی نہیں چاہتی، قریشی صاحب آپ کے مقاصد کچھ اور ہیں، صرف آپ ہی ان ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں