ٹرمپ نے میرے والد کو قتل کیا اور بائیڈن نے اس کی تائید کی، زینب سلیمانی

تہران:ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے کہاہے کہ منتخب امریکی صدر جو بائیڈن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختلف نہیں۔ بائیڈن کے انتخاب کے نتیجے میں ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی میں غالبا کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ قاسم سلیمانی رواں سال 3 جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے باہر امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔روسی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں زینب نے کہا کہ ٹرمپ نے میرے والد کے قتل کا حکم دیا جب کہ بائیڈن نے اس کی تائید کی لہذا دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔زینب نے باور کرایا کہ ٹرمپ کی جانب سے جنرل سلیمانی کو ہلاک کرنے کا فیصلہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ اس کے والد نے خطے میں امریکی منصوبوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا، اس چیز نے واشنگٹن کو چراغ پا کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں