گلگت، سرکاری ملازمین کو اضافی تنخواہ دینیکا فیصلہ

گلگت، گلگت بلتستان کے حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے کام میں شریک سرکاری ملازمین کو ایک ماہ اضافہ تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ملازمین میں پیرامیڈیل اسٹاف، ڈاکٹرز، پولیس جوان اور دیگر شامل ہیں۔ وزیراعلی نے اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کو راشن مفت فراہم کریں گے۔ سیکرٹری پاپولیشن ویلفئر کو مستحق افراد کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں