میکسیکن کم کارڈیشیان انتقال کر گئیں

میکسیکن کم کارڈیشیان کے نام سے مشہور ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوائنسر جوزلین کینو انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ جوزلین کینو مبینہ طور پر جسم کی پلاسٹک سرجری کے بعد کولمبو میں انتقال کر گئیں۔
جوزلین کینو کے اہلخانہ کی جانب سے ان کی موت کے حوالے سے کسی قسم کا بیان تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے لیکن ماڈل لیرا مرسل نے سوشل میڈیا پر ساتھی ماڈل جوزلین کینو کے انتقال کی خبر دی ہے۔
ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوائنسر جوزلین کینو کے 3 کروڑ سے زائد فالوورز تھے اور وہ میکسیکن کم کارڈیشیان کے نام سے جانی جاتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں