گرگناڑی کا اغوا، ملزمان سے میر شفیق کا تعلق نہیں،محض رشتہ داری پر الزامات عائد کرنے ہیں تو ایم پی اے سے بھی وہی رشتہ ہے،شہباز قلندرانی

کوئٹہ(این این آئی) جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء شہباز قلندرانی نے کہا ہے کہ جان محمد گرگناڑی کے اغواء میں جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں ہم کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کے انفرادی قول و فعل کے ذمہ دار نہیں اور جو بھی اغواء میں ملوث پائے گئے ان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر میر محمد خان رئیسانی، میر شعیب ساسولی، میر مجیب پلندرانی، میر زید مینگل، میر شہزاد،میر عرفان مینگل، میر صادق مینگل بھی انکے ہمراہ موجود تھے، انہوں نے کہا کہ جھالا وان عوامی پینل شہداء اور ملک کے جانثاروں کی تحریک ہے جس سے ملک و قوم کی خاطر کئی جانیں قربان کی ہیں ہم شہداء کے وارث ہیں نہ پہلے کبھی کسی جر م میں ملوث رہے نہ ہی آئندہ رہیں گے البتہ سیاسی مخالفین کی جانب سے پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل پر بے بنیاد الزمات لگائے جارہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنکے اپنے بھائی اور بھتیجے کالعدم تنظیمیں چلا رہے ہیں اور یہ لوگ ان تنظیم کا سیاسی سیل بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اغواء ہونے والے جان محمد گرگناڑی کے اغواء کے واقعہ میں میر شفیق الرحمن مینگل کو ملوث کرکے ان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی جن لوگوں کا اغواء کو مورود الزام ٹھرایا جارہا ہے ان سے میر شفیق مینگل کو کوئی سیاسی و قبائلی تعلق نہیں ہے اگر سرکاری تحقیق اور کاروائی میں کوئی بھی ملوث ہو اسکے خلاف قانونی کاروائی کا حق سرکار رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ محض رشتہ داری پر الزامات عائد کرنے ہیں تو سیاسی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی کے ساتھ بھی انکا وہی رشتہ ہے جو جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ سے ہے انکا نام بھی لیا جائے میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کی پالیسی کو ترک کیا جائے انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق جب تک سیاسی جماعت اور انکے قائدین کا ساتھ دے تو انہیں اچھا کہا جاتاہے لیکن بعد میں وہ برے ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خود مدعی،گواہ، منصف کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک واقعہ کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو ہدف بنائے

اپنا تبصرہ بھیجیں