کورونا وائرس کا شکار ہوکر میڈیکل کالج کی طالبہ انتقال کر گئیں

پشاور :پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوکر میڈیکل کالج کی طالبہ انتقال کر گئیں۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والی میڈیکل کالج کی طالبہ ثناء ریاض خیبر گرلز میڈیکل کالج میں سال اول کی طالبہ تھیں۔کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے میڈیکل اسٹوڈنٹس کی تعداد 2 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں