ایران افغان مہاجرین کو شام میں جنگ کے لیے بھرتی کررہا ہے، امریکا
واشنگٹن:امریکا نے ایک بار پھر ایران پر الزام عاید کیا ہے کہ ایرانی حکومت شام میں جاری لڑائی کو طول دینے کے لیے افغان مہاجرین اور دوسرے لوگوں پر مشتمل ملیشیائیں تیار کر رہا ہے۔ امریکا نے افغان پناہ گزینوں کو ملیشیاؤں میں بھرتی نہ کرنے سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا بیان مسترد کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں لڑنے والے بہت سے عسکریت پسند گروپوں کے ایران کے ساتھ تعلقات ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ملک میں موجود افغان مہاجرین کا استحصال کرتے ہوئے انہیں شام کی جنگ میں جھونک رہا ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب افغان پناہ گزینوں کو جنگی ایندھن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


