مذاکرات بیک ڈور نہیں، پارلیمنٹ میں سب کے سامنے ہونے چاہئیں، فواد چودھری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات بیک ڈور نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں سب کے سامنے ہونے چاہئیں، عمران خان کو این آراو پر کوئی قائل نہیں کرسکتا، محمد علی درانی کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، ہماری پارٹی پالیسی بڑی واضح ہے کیسز عدالتوں میں چلنے دیں، شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء محمد علی درانی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میرے خیال میں پس پردہ ٹریک ٹو مذاکرات کی ضرورت نہیں،مذاکرات سب کے سامنے ہونے چاہئیں، عمران خان کو این آراو پر کوئی قائل نہیں کرسکتا، وہ ان کو کسی بھی صورت این آراو نہیں دیں گے، نہ ہی این آراو سے متعلق کوئی بات سنیں گے۔انتخابی اصلاحات پریا کسی بھی معاملے پر مذاکرات کرنے ہیں تو اس کے لیے پارلیمنٹ بہترین ادارہ ہے۔میں محمد علی درانی کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، ہماری پارٹی پالیسی بڑی واضح ہے کیسز عدالتوں میں چلنے دیں، سینیٹ الیکشن اور انتخابی اصلاحات پر بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی بہن بہت بیمار ہیں، اسی وجہ سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے، ان کا نام نکالنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں