حکومت مخالف تحریک، سردی اتنی زیادہ ہے کہ انقلاب ’فریز‘ ہوگیا، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سردی اتنی زیادہ ہے کہ انقلاب فریز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اتنی سردی ہے کہ انقلاب فریز ہو گیا، لانگ مارچ، استعفے اور دھرنا اب انقلاب کے ڈی فریز ہونے کے بعد ہو گا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے یہ تبصریہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک میں وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کی نئی ڈیڈلائن سامنے آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں