دکی، کورونا کے مشتبہ مریض ٹیسٹ کے لیے کوئٹہ منتقل

دکی:قرنطینہ سینٹر میں 23 مارچ سے داخل دو مشتبہ مریضوں رحمت اللہ اور احمداللہ کو ٹیسٹ کیلئے بذریعہ ایمبولینس کوئٹہ روانہ کردیا گیا، مریضوں کی نگرانی کیلئے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے ایم ٹی نعمت اللہ شاہ کو بھی انکے ہمراہ روانہ کردیا گیا جبکہ سیکورٹی کیلئے لیویز اہلکار بھی ہمراہ روانہ کردئیے گئے یاد رہے کہ دونوں مشتبہ مریض پچھلے تین روز سے دکی کے قرنطینہ سینٹر میں داخل تھے اور اج ان کو ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں