ایران میں شدید برفباری، دو کوہ پیما ہلاک،دوزخمی

تہران:ایرانی دارالحکومت تہران کے نواح میں پہاڑ سر کرنے کی کوشش میں مصروف دو کوہ پیما شدید برف باری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی ایمرجنسی یونٹ کے مطابق اس شدید برف باری کی وجہ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے ایک ترجمان کے مطابق یہ ہلاکتیں کولاکچل پہاڑی سلسلے میں پیش آئیں۔ اس سے قبل ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا تھا کہ برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک کوہ پیما ہلاک ہوا ہے جب کہ ایک اور کے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔ تاہم بعد میں تفصیلات ظاہر کیے بغیر بتایا گیا کہ یہ افراد برفانی تودے کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں