جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی تعلیمی اداروں کھول دیں گے، شفقت محمود

لاہور:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بند ش پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم میں چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں، جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں