عالمی رینکنگ میں پاکستان پوسٹ کی 27 درجے ترقی
اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا۔پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پوسٹل سروس کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے 170 ممالک کی 2020 کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان پوسٹ 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا، جب کہ 2016 میں پاکستان پوسٹ 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا۔
Load/Hide Comments


