کوئٹہ کے تاجروں نے سیل ڈیوائس کافیصلہ مسترد کردیا

کوئٹہ:ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کی قائمہ کمیٹی برائے کوئٹہ سپر مارکیٹ کے چیئرمین شیر علی کا کڑ،قدرت اللہ اچکزئی،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،چیمبر آف کامرس کے سابق سنیئر نائب صدر بدرالدین کاکڑ و دیگر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مارکیٹوں میں پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس لگانے کے مجوزہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو صوبے بھر کی تجارت سے وابستہ احتجاج کی راہ اپنانے پرمجبور ہوں گے۔ ہفتہ کے روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں قائمہ کمیٹی برائے کوئٹہ سپر مارکیٹس کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔جس کے دوران اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کوئٹہ سپر مارکیٹس شیر علی کاکڑ،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ و دیگر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مارکیٹوں میں پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس لگانے کے مجوزہ فیصلے کو مسترد کیا اور کہا کہ اسے کورونا کی عالمی وباء کے دوران پہلے سے ہی بحران اور مشکلات کے شکار تاجر برادری مزید مسائل سے دوچار ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں