سوڈان میں بھوک کے باعث دو بچے ماں کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ گئے

جوبا: سوڈان میں جھڑپوں سے بچنے کے لیے ایک ہفتے سے جنگل میں ماری ماری پھرنے والی ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو بھوک سے بلکتے ہوئے موت کے منہ میں جاتے ہوئے دیکھاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کلیلین کینینگ نے روتے ہوئے بتایا کہ کیسے ان کے پانچ سال اور سات سال کے دو بچے بھوک سے نڈھال ہو کر ان سے کھانا مانگتے رہے مگر ان کے پاس انہیں دینے کو کچھ بھی نہیں تھا۔ خود بھی بھوک سے بے حال ماں نے اپنی آنکھوں کے سامنے مرنے والے بچوں کی لاشوں کو گھاس سے ڈھانپ کر انہیں جنگل میں ہی چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں