خضدار لیویز کو مطلوب ملزم پنجگور سے گرفتار
خضدار(نمائندہ خصوصی) دوھرے قتل کا ملزم پنجگور سے گرفتار۔ ملزم عبدالفتاح نے ایک سال قبل دو افرا کو قتل کرکے فرار ہوا تھا جنہیں پنچگور پولیس نے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل مولہ پاشتہ خان کے مقام پر ملزم عبدالفتاح ولد عبدالطیف باجوئی ساکن باغبانہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو افراد عرفان، یوسف قتل کو قتل جبکہ نذیراحمد، لعل محمد کو زخمی کرکے فرار ہوا تھا جن کی ایف آئی آر تحصیل باغبانہ تھانہ میں درج ہے۔ آج لواحقین کی اطلاع دینے پر پنجگور پولیس نے دوھرے قتل کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا جنہیں باغبانہ تھانہ کے حوالہ کیاجائیگا
Load/Hide Comments


