سعودی سفارت خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایران میں اہم عہدے پر تعینات

تہران :ایرانی حکومت نے ایک سرکردہ مذہبی لیڈر کو ملک میں جوڈو فیڈریشن کا مشیر مقرر کیا ہے۔ حسن کرد میھن سنہ 2016 کو تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر یلغار کا ماسٹر مائینڈ قرار دیا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی جوڈو فیڈریشن کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فیڈریشن کے چیئرمین آرش میر اسماعیلی نے حسن کرد میھن کو فیڈیریشن کی کلچرل کمیٹی کا چیئرمین اور فیڈریشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔خیال رہے کہ جنوری 2016 کو تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر مسلح دھاوے کے بعد ایرانی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویکیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں