پی پی آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جدوجہد کررہی ہے، علی مدد جتک
کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مددجتک نے کہا ہے کہ ان کی جما عت ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کررہی ہے،موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی پلان نہیں،حکومت کا کا م لو گوں کو با عزت روزگار کے مواقع دینا ہو تے ہیں مگر بلوچستان کے لوگوں پر روزگارکے دروازے بند کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدچاروں صوبوں کی زنجیر تھی پی ڈی ایم میں شامل تمام قائدین نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ملک میں آئین، قانون کی بالادستی اور عوام کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی بلکہ جمہوریت کی خاطر اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جمہوری سوچ کے ساتھ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،گڑھی خدا بخش میں جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل جما عتون نے مو جو دہ حکمرا نوں کے خلا ف فیصلہ دے دیا ہے اس لئے سلیکٹڈ حکمرا نوں کو 31جنوری سے قبل ہی مستعفی ہو جا نا چا ہئیے۔