پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفی نہیں دے گی،بلاول بھٹوزرداری
کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےپارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی استعفی نہیں دے گی عمران خان پی ڈی ایم کی دی گئی ڈیڈلائن 31جنوری تک استعفی دے، حکومت خود استعفی دے ورنہ ہم انہیں گھر بھیج دینگے،چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مردم شماری پر روز اول سے تحفظات تھے، صرف سندھ نہیں دیگر صوبوں سے بھی اعتراضات آئے تھے، آبادی کو درست نہیں پیش کیا گیا، حکومت نے غیر قانونی طور پر کابینہ نتائج جاری کرنے کی منظوری دی، ہم سندھ و بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست دے سکتے ہیں، ہر فورم پر حکومت کو چیلنج کرینگے،اسمبلیوں میں حکومت کا مقابلہ کرینگے،
Load/Hide Comments


