خاران میں پارٹی دفتر پر حملہ، اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے، منظور کاکڑ
کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے خاران میں پارٹی دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بلوچستان عوامی پارٹی کو خدمت سے نہیں روکا جاسکتا ہماری پارٹی صوبے میں بلا رنگ ونسل اور قومیت کے لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے مخالفین ہمارے عوامی خدمت سے اکتا گئے ہیں اور پارٹی کیخلاف مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے گزشتہ روز اپنے ایک مذمتی بیان میں منظور احمد کاکڑ نے خاران میں بی اے پی کے ضلعی دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی منتخب کردہ سیاسی جماعت ہے جو اقتدار میں عوام کی بلا رنگ ونسل اور قومیت کے خدمت پر یقین رکھتی ہے مخالفین سے بی اے پی کے عوامی خدمت کا جذبہ برداشت نہیں ہورہا ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور حملوں سے پارٹی کا رکن اورقائدین مرعوب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو اقتدار میں ڈھائی سال گزرے ہیں ابھی تک تو ہم صرف عوامی خدمت پر ترجیح دے رہے ہیں مخالفین کا یہ عالم ہے کہ وہ دو سالہ کارکردگی سے پریشان ہیں کہ آئندہ ہمیں کوئی سیٹ نہیں ملنے والی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ہماری پارٹی عوام کی بلا رنگ ونسل اور قومیت کے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور جام کمال کی قیادت میں ہم اسی جذبے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں صوبائی حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع میں برابر ی کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری جماعت عوام دوست سیاسی پارٹی ہے لیکن خاران میں پارٹی دفتر پر حملے جیسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں مرعوب کرنے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔


