2021پاکستان میں تبدیلی کا سال ہوگا، شبلی فراز
اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفے دیئے‘سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں،2020عالمی سطح پر مشکل سال رہا،کروناوباء نے دنیا بھرمیں صحت کے نظام اورمعیشتوں کوہلاکررکھ دیا،جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہوگی،عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ 2020عالمی سطح پر مشکل سال رہا،کروناوباء نے دنیا بھرمیں صحت کے نظام اورمعیشتوں کوہلاکررکھ دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس چیلنج سے احسن انداز میں نبردآزماہوا،صحت اورمعیشت دونوں کواہمیت دی۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کوعالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جرا ت مندانہ فیصلوں سیمعاشی بہتری اور ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کر دیاہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہوگی اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے فیصلوں اور پالیسی کامحور پاکستان کے عوام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2020 میں اپوزیشن کوانکے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے”ناک آؤٹ“ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کوگرانے کیلئے بننے والااتحاداپنے مفادات، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا۔ انہوں نے کہاکہ اتنی اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعدخود ہی پی ڈی ایم کے تحلیل کااعلان کر دیا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ 31دسمبرکو استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی،ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفے دیئے‘سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں۔