حکومت کا نیپرا اور دیگر ریگولیٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سمیت دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے ریگولیٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے،دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے انرجی سیکٹر میں اصلاحات کے منصوبوں میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبوں کی جلد منظوری کیلئے مکینزم تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
Load/Hide Comments