چاغی میں ناقص مواصلاتی نظام سے صارفین ذہنی کوفت میں مبتلا

چاغی( نامہ نگار ) چاغی شہر میں موبائل نیٹ ورکس کی ناقص کارکردگی نے صارفین کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے تفصیلات کے مطابق چاغی شہر اور گردونواح کے علاقوں میں موبائل نیٹ ورکس کی خراب صورتحال سے علاقے کے تاجر برادری ملازمین صحافی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ سخت پریشان ہوچکے ہیں اب تو لوگوں نے موبائل کا استعمال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے کیوں کہ یوفون اور ٹیلی نار موبائل نیٹ ورک کے سگنلز اکثر و بیشتر غائب رہتے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے درایں اثناء عوامی وسماجی حلقوں نے موبائل فون کمپنیز کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ چاغی شہر میں موبائل نیٹ ورکس کی سروسز کی درستگی کےلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں