قومی ادارہ صحت کی 2 پاکستانیوں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے 2 پاکستانیوں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق کر دی۔ دونوں پاکستانیوں نے برطانیہ کا سفر کیا تھا۔
قومی ادارہ صحت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم بی 1.1.7 کی تصدیق ہوئی، دونوں پاکستانی شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے، کورونا وائرس کی نئی قسم دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی، کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی خبروں کے بعد این آئی ایچ نے تحقیق کی، نئی قسم کا وائرس پرانے کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 31 ممالک تک پھیل چکی ہے۔
Load/Hide Comments