شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے، بلاول بھٹو
لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر عزم ظاہر کیا ہے کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر جاری پیغام میں کہا کہ قائدِ عوام ملک میں جمہوریت، مساوی حقوق کیلئے جدوجہد کا سب سے بڑا آئیکون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی، سیاسی و سفارتی تدبر سے دشمن سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کرایا۔
Load/Hide Comments