سانحہ مچھ, لواحقین سے مذاکرات جاری، وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جائیں گے،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی ہر پالیسی میں غریب طبقات کا خیال رکھا ہے،ماضی میں ملک کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی،ماضی میں فرقہ واریت تعصب اور لسانیت کو ہوا دی گئی،جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، سانحہ مچھ کے لواحقین سے مذاکرات جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان بالکل کوئٹہ جائیں گے، متاثرین اپنے غم میں ڈوبے ہوئے ہوتے ہیں ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں آئی، بعض لوگ سیاست کرتے ہیں اور پیچیدگی پیدا کردیتے ہیں۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے،ہمیشہ غریب طبقہ کو انہوں نے پہلی ترجیح دی ہے،احساس پروگرام لنگرخانے اور نوجوان پروگرام وزیراعظم کی مرہون منت ہیں،وزیراعظم کے ویژن کے تحت اخبار فروشوں کے لئے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے،پورے ملک میں ہمارے خصوصی پروگرام کام کر رہے ہیں،پسماندہ علاقوں میں بھی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے،سب کو مساویانہ حقوق دینا وزیراعظم کا ویژن ہے۔ٹکا خان مؤثر وکیل ہیں،فلاح وبہبود اور نگہداشت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہمارا ملک دہشتگردی سے پاک ہوگیا ہے،ہم نے جنگیں لڑی تھیں،وہ فصل ہے جس کو ہم کاٹ رہے ہیں،لسانیت فرقہ واریت کی بنیاد پر ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئے کہ لوگوں کے گلے کاٹ لئے جائیں،قتل عام ہو۔انہوں نے کہا کہ تمام اخبار فروشوں کو وزارت میں خوش آمدید کہتے ہیں،معاشرے کے پسماندہ اور غریب افراد کے لئے فلاحی پروگرام شروع کیا گیا ہے،بدقسمتی سے ماضی میں ملکی وسائل کی تقسیم منصفانہ نہیں رہی۔عمران خان حکومت میں آئے تو سب سے پہلے انہوں نے غریب عوام کا خیال رکھا،وزیراعظم نے اپنی ہر پالیسی میں غریب طبقہ کا خیال رکھا ہے،ماضی میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے،وزیراعظم پسماندہ اور غریب عوام کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں،ملک بھر میں غریب لوگوں کے لئے لنگرخانے اور رہاشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخبار فروش صبح3سے4بجے اٹھتے ہیں اور اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ اخبار فروشوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹکاخان ہمیشہ میرے ساتھ رابطہ میں رہے ہیں،پوری دنیا کورونا سے متاثر ہوئی ہے،تاریخ میں کورونا جیسا کرائسز نہیں آیا ہے۔سانحہ مچھ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مچھ میں جوکچھ ہوا وہ بہت غلط ہوا ہے ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچانا چاہیے، ماضی میں بھی ایسیدلخراش واقعات ہوتے رہے ہیں لیکن بعض لوگوں کی جانب سے ایسے وااقعات پرپیچیدگیاں پیداکی جاتی ہیں جب کہ متاثرین کی جانب سے کوئی غیرمناسب بات نہیں کی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چاہتے ہیں جاں بحق افرادکی تدفین ہواورانہیں طے کردہ معاوضہ بروقت ادا ہو۔اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عون عباسی نے کہا ہے کہ جن اخبار فرشوں کے اعضاء کا کوئی حصہ ضائع ہوگیا ہے اسے بیت المال کے اخراجات سے بہتر کیا جائے گا،ملک بھر کے اخبار فروشوں کو ہم امداد دیں گے،نیوزہاکر کے بچوں کے اخراجات ہم برداشت کریں گے،سب سے زیادہ اخبار فروش کورونا میں متاثر ہوئے ہیں،جن کی تعداد80ہزار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر نیوز ہاکر کا سال میں 6لاکھ تک مفت علاج کیا جاسکے گا،اخبار فروش اور بیت المال کا اسلام آباد میں فوکل پرسن مقرر کریں گے،تمام اخبار فروشوں کے مسائل حل کریں گے،نیوز ہاکر کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بیت المال برداشت کرے گا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ونشریات زاہدہ پروین بھی موجود تھیں۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں