پیپلزپارٹی کا وفاقی سطح پر انتخابات کا انعقاد،بلاول بلا مقابلہ پارٹی کے چیئرمین منتخب

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی سطح پر پارٹی کے اندر انتخابات کا انعقاد 6جنوری 2021ء کو کراچی میں کیا۔ الیکشن کمشنر فوزیہ حبیب نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفاقی سطح پر مختلف عہدوں کے لئے انتخابات ہوئے۔ پارٹی کے چیئرمین کے لئے بلاول بھٹو زرداری، سیکریٹری جنرل کے لئے سید نیر حسین بخاری، سیکریٹریاطلاعات کے لئے فیصل کریم کنڈی اور سیکریٹری مالیات کے لئے مس رخسانہ بنگش بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں