شبلی فراز وزیراعظم کومشورہ دیں وہ کوئٹہ آئیں،مریم اورنگزیب
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے شبلی فراز کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ وزیراعظم کومشورہ دیں کہ وہ کوئٹہ آئیں،پانچ دن سے شہداء کی میتیں سڑک پر پڑی ہیں جبکہ وزراء وزیراعظم کیلئے فائدے ڈھونڈ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر سے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں لاشوں پر سیاست نہیں کرتی،حکومت لاشوں پر سیاست کررہی ہے،انہوں نے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ نہ آکرسیاست آپ کررہے ہیں وزیراعظم ہزارہ برادری کے زخموں پرمرہم رکھیں 5دن سے شہداء کی میتیں سڑک پرہیں،آپ وزیراعظم کیلئے فائدے ڈھونڈرہے ہیں شبلی فرازصاحب اپوزیشن سے سیکھیں،کوئٹہ آکرشہداکی تدفین کرائیں انہوں نے کہاکہ 5دن سے شہداکی میتیں سڑک پرہیں شبلی فرازصاحب، وزیراعظم کومشورہ دیں کہ کوئٹہ آئیں آپ وزیراعظم کیلئے فائدے ڈھونڈرہے ہیں


