مچھ واقعہ، ملوث ملزمان کی گرفتاری پر انعام مقرر

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے مچھ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر انعام مقرر کردیا، حملہ آوروں کی اطلاع دینے والے کو 20لاکھ روپے نقد انعام دیاجائے گا۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تحصیل مچھ ڈسٹرکٹ بولان کے علاقے گشتری میں کوئلہ کان پر نامعلوم دہشتگرد وں نے حملہ کیا جس میں 10بے گناہ کانکن جان کی بازی ہارگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر01/2021پولیس تھانہ سی ٹی ڈی نصیرآباد میں درج کرلیاگیاہے واقعہ میں ملوث ملزمان کے بارے میں عوام الناس میں اگر کسی کے پاس کوئی بھی معلومات ہو جو ملزمان کی گرفتاری میں مدد دے سکے تو حکومت بلوچستان کی جانب سے اطلاع دینے والے کانام صیغہ راز میں رکھاجائیگا بلکہ ان کو حکومت کی طرف سے 20لاکھ روپے نقد انعام بھی دیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں