سپین میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی، ایک دن میں 832 افراد ہلاک

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنے خوف میں مبتلا کر رکھا ہے، سپین میں کرونا وائرس نے تباہی پھیلاتے ہوئے ایک دن میں 832 افراد کی جان لے لی۔ اس طرح اٹلی کے بعد اب ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سپین میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سپین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سےزیادہ ہوچکی ہیں ایک پولیس افسر نے اپنے ساتھی کی ہلاکت کی خبر دیتے ہوءے رو پڑے، پورے سپین میں ماتم کا سماں ہہے ایک دن میں 10 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو ءے، سپین کی حکومت نے کرونا سے ہلاکتوں کو تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ قرار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں