کراچی میں تعینات انڈونیشین قونصل جنرل انتقال کرگئے
قونصل جنرل کو ایک ہفتے قبل سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا
کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل توتوک پریانامتو انتقال کرگئے۔
قونصل جنرل توتوک پریانامتو کے انتقال کی تصدیق انڈونیشیائی سفارتخانے نے کردی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشین قونصل جنرل عارضہ قلب میں مبتلا تھے، انہیں ایک ہفتے قبل سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑتی گئی۔
قونصل جنرل 3 سال سے کراچی میں تعینات تھے، مرحوم قونصل جنرل کے جسد خاکی کو سردخانے منتقل کردیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق این او سی جاری ہونے کے بعد مرحوم کی میت انڈونیشیا منتقل کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


