سلیکٹڈ کے وزرا اور ترجمان عملی طور پر اندھیرے میں ہیں،جمعیت
کوئٹہ ; جمعیت علما اسلام کے صوبائی بیان میں ملک میں بجلی کی بلیک آٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو جب سے عوام پر مسلط کیا گیا ہے تب ملک کو بحرانوں کا شکار ہوچکاہے، نااہل حکومت کو کچھ معلوم علم ہی نہیں، وزرا اور ترجمان عملی طور پر اندھیرے میں ہیں، جمعیت علما اسلام کے کارکن 13 اور17جنوری کو لورالائی اور چمن میں ہونے والے جلسوں کی کامیابی کے لئے تیاریاں تیز کریں کیونکہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ صوبائی ترجمان نے کہاکہ ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اور سلیکٹڈ حکومت کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے ملک میں پہلے چینی کا بحران پیدا کیاگیا پھر اس کے بعد آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا اور سلیکٹڈ حکومت نے مافیاز کو فائدہ پہنچانے کے لئے سرتوڑ کوشش کی گئی ہے اور سردی شروع ہوتے ہی ملک میں بھر میں گیس کا بحران پیدا کیاگیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ملک میں ہر قسم کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے نے ثابت کردیا کہ بلوچستان کے عوام وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے نالاں ہیں اور اب وہ عوام صوبائی و وفاقی حکومتوں مزید تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی اور حقیقی قوت بن چکی ہے سلیکٹڈ حکومت پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے خائف ہو کر بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں سلیکٹڈ حکمرانوں سے ملک کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوپارہا ہے انہوں نے جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے کارکنوں کو ہدایت جاری کردی کہ 13جنوری کولورالائی میں پی ڈی ایم کے کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔


