تربت بم حملہ، بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنایاجائیگا، ظہوربلیدی
کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے تربت میں بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں میر ظہور احمد بلیدی نے گزشتہ روز تربت میں ہونے والے بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ زخمیوں کو صحت دیں۔.
Load/Hide Comments


