بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا 800مرغیاں ہلاک

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے مورمبا گاؤں میں 800 مرغیاں برڈفلو کی وجہ سے مر گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے مورمبا گاؤں کے 10 کلو میٹر علاقے میں مرغیاں لانے اور لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بھارتی ریاست کیرالہ، راجستھان، ہریانہ، گجرات، ایم پی، ایچ پی اور یوپی میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پارکوں میں مردہ پائے جانے والے کوؤں اور بطخوں میں بھی برڈفلو کی تصدیق ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی کی سنجے جھیل کی بطخوں اور کوؤں میں برڈ فلو پایا گیا ہے جس کے بعد نئی دلی حکومت نے غازی پور میں مرغا منڈی دس روز کے لیے بند کر دی ہے۔کانپور میں برڈ فلو کے خطرے کے سبب زولوجیکل گارڈن بند کردیا گیا، کانپور زولوجیکل گارڈن میں مردہ پائے گئے کوؤں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں