ایبٹ آباد، گیس کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھرنے سے 5 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قریب پھل گلاب روڈ پر پیش آیا۔ریسکیو حکام کیمطابق دم گھنٹے سے مرنے والوں میں میاں، بیوی اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے تمام افراد گزشتہ رات کمرے میں ہیٹر جلاکر سوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں