اداروں پر تنقیدجمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں، جمال رئیسانی
کوئٹہ :نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ سیاستدانوں کا ٹکراؤ ملک اور قوم کیلئے مفاد میں نہیں ہے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں نے ملک کی استحکامترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا ہرممکن تعاون ادا کیا ہے ملک کے لئے جمہوریت ضروری ہے مگر جس طرح سیاسی قوتیں اپنے مفادات کے لئے جمہوریت کا نام استعمال کرکے اداروں پر تنقید کررہے ہیں یہ جمہوریت اور ملک کے بہتر مفاد میں نہیں ہے کیونکہ اس وقت ملک دشمن قوتیں پاکستان کے استحکام ترقی و خوشحالی نہیں چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلیفون پر رئیسانی قبیلے کے قبائلی عمائدین و معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہاکہ جب ملک پر برا وقت آیا ہے تو پاک فوج اور اداروں نے ملک بچانے کے لئے کوششیں کی ہے اب بھی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے سیاستدان آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ کے ساتھ ساتھ اداروں کا بھی احترام کریں کیونکہ یہی ادارے ملک کے ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں بلوچستان ان سیاسی و مذہبی قوتوں کی وجہ سے پسماندگی کا شکار رہا ہے ان ہی سیاستدانوں نے بلوچستان میں برادر اقوام کے درمیان سازشیں کی اور ایک دوسرے اقوام کو دست وگریباں کیاگیا مگر بلوچستان کے عوام محب وطن ہے اور ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ترقی و خوشحالی کے لئے بڑے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ملک دشمن قوتیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتے اس لئے ملک دشمن قوتیں یہاں امن وامان کا مسئلہ پیدا کرکے حالات کو مزید خرابی کی طرف لے جاتے ہیں۔


