مستونگ، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 4ملزمان سمیت 37افراد گرفتار

مستونگ:منشیات کے اڈوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، اور منشیات کے اڈوں کے خلاف کاروائی، کاروائی میں بھاری مقدار میں مختلف اقسام کے منشیات برآمد۔کاروائی میں 33 منشیات کے عادی افراد گرفتار،کاروائی میں 5موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد،کاروائی میں 4 منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرانجینئر عائشہ زہری اور تحصیلدار مستونگ محمداکرم حریفال کے سربرائی میں لیویز فورس کے آفیسران اور لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ اعلی الصبح ولی خان تھانہ کے قریب بدنام زمانہ منشیات کے اڈے کے خلاف کاروائی کی گئی،چھاپہ مار کاروائی میں منشیات کے اڈوں سے بھائی مقدار میں ہیروئن آئس کرسٹال چرس شیشہ بنگ اور 5مسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت چوری کے مختلف سامان برآمد کرلی۔چھاپہ مار کاروائی میں منشیات کی لعنت میں مبتلا 33 افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔جبکہ چھاپے میں 4 منشیات فروش بھی گرفتار کرلئے گئے۔جن میں دو منشیات فروشوں کا تعلق ضلع چاغی سے ہے جو منشیات کے سپلائرز ہے جبکہ دو منشیات فروش مقامی ہے اور گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔جبکہ گرفتار منشیات کے عادی افراد کو علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئرعائشہ زہری نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے منشیات کی لعنت کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی ہیں اور منشیات کے لعنت کے مکرو دھندے کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں اور منشیات کی لعنت کے کارروبار میں ملوث عناصر کو ہرصورت میں قانون کے گرفت میں لایاجائیگا اور منشیات کی لعنت کے مکروہ دہندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی ناگزیر ہیں۔انہیں کسی صورت میں معاف نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں