افغان پولیس اہلکاروں کی اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ، 13 ہلاک
کابل: افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کے ہمدرد پولیس اہلکاروں نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات کے ضلع غوریان کی پولیس چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار کھانا کھانے بیٹھے تھے کہ اْن میں سے 3 اہلکاروں نے پہلے دستی بم پھینکے اور پھر اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔حملہ اتنا اچانک اور غیر متوقع تھا کہ پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور 13 اہلکار فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ حملہ کرنے والے بھی پولیس اہلکار ہی تھے جو کارروائی کے بعد اسلحہ اور گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے
Load/Hide Comments


