شمالی وزیرستان: نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سپاہی جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عزیزخیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ جمعہ کو میرعلی سب ڈویڑن کے علاقے عزیز خیل میں چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکار چشمے سے پانی لے رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں لانس نائیک عباد علی نے جام شہادت نوش کیا۔بعد ازاں شہید سپاہی کے جسد خاکی کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقیمیں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھ

اپنا تبصرہ بھیجیں