کوہاٹ میں رکشے اور ٹرک میں تصادم، 3 بہنیں جاں بحق
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں رکشے اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق حادثہ کوہاٹ میں پشاور بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں رکشے اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 3 بہنیں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


