گوجرانوالہ،خاتون کو چار بچوں سمیت قتل کر دیا گیا

گوجرانوالہ: ایک خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعہ گزشتہ رات کے کسی پہر کا ہے اور صبح اہل علاقہ نے خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق قتل کئے جانے والے بچے مبینہ طور پر مقتول خاتون کے ہیں، چاروں بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور انہیں الگ الگ لے جا کر سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گاؤں میں رہتا تھا، لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں